ملک بھر میں ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا سائٹس بند

اسلام آباد: پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم کے بعد ملک بھر میں فیس بک ٹویٹر کو انٹرنیٹ براﺅزر کے ذریعے بند کردیا گیا۔ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعے بند کردیا گیا ہے۔انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔ پیمرا نے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم اسلام آباد دھرنے کی براہ راست کوریج کرنے پر دیا جس میں میڈیا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا کہا گیا۔پیمرا کی جانب سے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم کے بعد مختلف علاقوں میں نیوز چینلز کی نشریات بند ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں