بس کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

ساہیوال (بیورو رپورٹ)نامعلوم بس ڈرائیور کی ٹکر سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق اڈہ کمیر کے قریب محنت کش محمدفرید کا نوجوان بیٹا محمدصدیق سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیزرفتاربس کے نامعلوم ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ کمیر نے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں