دربار بابا مست شاہ سے طلائی تبرکات چوری

ساہیوال (بیورو رپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان نقدی‘شناختی کارڈ‘طلائی تبرکات‘اوربکرا وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات چاہ سمندے والا میں ہوئی یہاں محمدطارق اپنی موٹرسائیکل پر واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و شناختی کارڈ وغیرہ مالیتی 4700روپے چھین کر فرار ہو گئے۔چوری کی مختلف وارداتوں نورشاہ میں ارسلان وغیرہ نے عثمان کی دکان کے تالے توڑ کر 28ہزار روپے کا بکرا‘86/6-Rمیں عمران نے دربار بابا مست سے نقدی و طلائی تبرکات اور ریلوے روڈ پر عثمان وغیرہ 2ملزمان نے خضرکی دکان سے نقدی وغیرہ مالیتی 45ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں