جرائم میں ملوث افراد کو شناختی کارڈ جاری نہ کیے جائیں: ڈی ایس پی

ساہیوال(بیورورپورٹ) ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈی ایس پی شکیل احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزدملزمان کے شناختی کارڈز درج کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہ روزسرکل کے محرران تھانہ جات کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکل بھر کسی بھی تھانہ میں جو بھی ایف آئی آر درج ہو گی اس میں نامزد ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر ضرور درج کئے جائیں گے۔کیونکہ شناختی کارڈ سے ملزمان کو ٹریس کرنے سمیت تفتیش میں اہم پیش رفت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایف آئی آرز کے اندارج کے درست اندارج کا ذمہ دار محرر تھانہ ہے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر آنے والی تحریر کو بغور پڑھے اور اسے ایف آر پر درج کرتے وقت اس بات کویقینی بنائے کہ نامزد ملزمان کے شناختی کارڈ بھی ایف آئی آر میں درج کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی نہ کی جائے نہیں تو ذمہ دار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ انہون نے محرران کو ریکارڈ کی ضابطہ کے مطابق تکمیل و دیگر پیشہ ورانہ امور پر بھی ہدایات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں