ساہیوال(بیورورپورٹ) اکاؤنٹ آفس میں ایلیٹ فورس اہلکار نے پنشن کلرک کی ٹھکائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹ آفس میں پنشن برانچ کے عملہ نے ریٹائرہونے والے سرکاری ملازمین کے چکر لگوانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ ایلیٹ فورس اہلکا رغفران اپنے ایک عزیز کے ہمراہ پنشن کے سلسلہ میں گیاتو پنشن کلرک منتظم نجم نے حسب روایت کاغذات مکمل نہ ہونے کاکہا جس پر اسے بتایاگیا کہ کاغذات مکمل ہیں اسی بحث وتکرار میں غفران نے مذکورہ کلرک کی ٹھکائی کردی جس کے بعد مذکورہ کلرک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ سول لائن چلاگیا۔ پولیس افسران معاملات کوختم کرانے کے لئے سرگرم ہیں۔
