ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 10لاکھ روپے نقدی‘ طلائی زیورات‘موبائل فون اور موٹرسائیکل لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات فتح شیر کالونی میں ہو ئی یہاں 4نامعلوم ملزمان محمد عالم خان کے گھر میں زبردستی گھس آئے اور اہل خانہ کویرغمال بناکر کمرے میں بندکردیا اورگھر سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات‘نقدی‘گھڑی اور موبائل فون وغیرہ کل مالیتی 9لاکھروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات86/6-Rمیں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد عثمان کی موٹرسائیکل نمبری221/SLM مالیتی 1لاکھ5ہزاروپے‘دوست کے گھرکے باہر سے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
