پولیس افسران تفتیش کے دوران میرٹ کا خیال رکھیں: ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹرعاطف اکرام نے پولیس افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ دوران تفتیش میرٹ کومدنظررکھیں اور کسی سائل کے ساتھ ظلم نہ کریں اور نہ ہی کسی گناہکار کوکسی قسم کی رعایت دیں‘ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں او رمظلوم افراد کو ریلیف دیکر ان کی دعائیں لیں۔ وہ گذشتہ روز اپنے دفترمیں پولیس افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش میں مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور سائنسی طریقہ تفتیش کوبھی مدنظررکھیں۔ دوران تفتیش کسی بااثر شخصیت کاپریشرقبول نہ کیاجائے اور حقائق کو مدنظررکھ کر میرٹ کو یقینی بنائیں۔ اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گشت کے نظام میں بہتری سے سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو بہترحکمت عملی اورسخت جدوجہد کانتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورادتیں کرنے والے ایک گروہ کو ٹریس لیا ہے جسے جلد گرفتارکرکے اس سے لوٹاہوامال مسروقہ برآمد کرکے متاثرین کو ریلیف دیاجائیگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایچ اوز تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اوران کی دادرسی کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں