رائے حسن نواز نے پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر و سابق ایم این اے رائے حسن نواز خاں نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے یہ استعفیٰ انہوں نے پارٹی قائد عمران خان کو دیاہے تاہم وہ پارٹی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور پارٹی کیلئے بڑھ چڑ ھ کر اپنا کردار اداکریں گے۔
تاہم ذرائع کے مطابق رائے حسن نواز نے یہ استعفیٰ آئندہ الیکشن کی بھرپور تیاری کی وجہ سے دیا ہے.الیکشن کمیشن کی طرف سے پارٹی عہدہ رکھنے کی بنا پر الیکشن میں حصہ لینے والے عہدے دار پر اعتراض اٹھایا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں