پریس کلب ساہیوال کے نائب صدر ملک آصف نواز کو صدمہ

ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال پریس کلب کے نائب صدر ملک آصف نواز اعوان کے بڑے بھائی ملک طارق جاوید کی اہلیہ طویل علالت کے بعدانتقال کرگئیں۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مائی شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں سماجی‘سیاسی‘ تجارتی‘ صحافتی ودیگرحلقوں کے علاوہ بنکوں کے افسران اور معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں