کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی نہ چلانے دی جائے: ڈی پی او

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر لڑکوں کوموٹرسائیکل‘گاڑی اور رکشہ ہرگزنہ چلانے دیں کم عمر لڑکے موٹرسائیکل‘گاڑی اوررکشہ چلاتے وقت ٹریفک قوانین کومدنظرنہیں رکھتے جس کے باعث حادثات کی صورت میں جانی ومالی دونوں نقصان ہوتے ہیں۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ٹریفک احمداور ڈی ایس پی ضیاء الحق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر لڑکوں کاگاڑی اورموٹرسائیکل چلاناجرم ہے۔ اب کم عمر بچوں کوگاڑی دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور موٹرسائیکل کو لہراکرچلانا انتہائی خطرناک ہے اورحادثے کی صورت میں جانی ومالی نقصان ہوتاہے۔ موٹرسائیکل سوارہیلمٹ کااستعمال لازمی کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال ہرگزنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے ڈرائیورز سائیڈشیشے کااستعمال بھی ضرور کریں اچانک ٹرن کرنا انتہائی خطرناک ہے اس لئے گاڑی چلاتے وقت احتیاط ضرور برتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں