شہباز شریف کی طرف سے بیوہ کے لیے 50 ہزار روپے کا چیک

ساہیوال(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ساہیوال کی غریب عورت کو 50ہزار روپے مالی امداد کا چیک دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے غریب بیوہ خاتون کو مالی امداد کا چیک دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے اپنے دفتر میں چیچہ وطنی کی رہائشی غریب بیوہ خاتون نذیراں بی بی کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے 50ہزار روپے کا امدادی چیک دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا کہ حکومت پنجاب پسماندہ اور غریب بیوہ خواتین کو خود کفالت کی منزل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں