ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کا قیام بھی شامل ہے۔خواتین کے خاندانی معاملات سے متعلق قوانین اور ان سے منسلک افراد جن میں نکاح رجسٹرار‘نکاح خواں‘یونین کونسل‘ثالثی کونسل اور بلدیاتی نمائندگان کو حالیہ ترامیم کے بعد قانونی ذمہ داریوں و طریقہ کار سے متعلق قوانین بارے تربیتی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس پراجیکٹ میں نکاح رجسٹرار و لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ عملہ بشمول یونین کونسل چیئر مین اور سیکرٹریز کی ٹریننگ ہو گی۔صوبہ پنجاب میں 39ہزار سے زائد نکاح رجسٹرار اور 8ہزار یونین کونسلز کے عملہ و بلدیاتی نمائندگان کی ٹریننگ سے استعداد کار میں اضافہ ہو گا جو عورتوں کے حقوق کی پاسداری و تحفظ میں مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ٹرینر احمر مجید اور شازیہ چھینہ نے ساہیوال ڈویژن کے ماسٹر ٹرینرز سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر‘شاہد اقبال پروجیکٹ مینجر‘حمیرا فیضان ایم اینڈ ای کو آرڈینیٹر بھی موجود تھیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments