ساہیوال: عدالت میں غلط بیانی کرنے پر مدعی کا مقدمہ خارج،25 ہزار ہرجانہ اداکرنے کاحکم۔چیچہ وطنی کے رہائشی رانااجمل خان اورمحمد انورکے درمیان زمین کا تنازعہ تھاجس کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائرکی گئی مدعی مقدمہ رانا اجمل خان نے دوران سماعت اپنے سابقہ موقف سے یکسرانحراف کرتے ہوئے متضاد بیان داخل کیامعروف قانون دان ملک شمیم ریاض لنگڑیال کی نشاندہی اوربحث پر عدالت نے مدعی کو حقائق چھپانے اورکذب بیانی پر مقدمہ خارج کرتے ہوئے 25 ہزار روپے ہرجانہ فریق دوئم کو اداکرنیکا حکم سنایاہے علاقہ میں یہ مقدمہ دلچسپی سے سنایاجارہا تھا جس میں مدعی نے دومختلف عدالتوں میں متضاد موقف اختیارکرتے ہوئے حقائق کو جان بوجھ کر چھپانے کی کوشش کی ہرجانہ ادا کرنے کے فیصلہ کو عوامی حلقوں میں سراہاجارہا ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments