ساہیوال: موبائل ٹاور لگانے کی آڑ میں 3 لاکھ روپے کا فراڈ

ساہیوال( بیورورپورٹ)موبائل ٹاور لگانے کا جھانسہ دیکر 6ملزمان نے تین لاکھ 30ہزارروپے ہتھیا لئے‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گلشن علی ہاؤسنگ سکیم کے رہائشی محمد نذیر کو رزاق شاہ وغیرہ6ملزمان نے موبائل فون ٹاور لگانے کا جھانسہ دیکر دھوکہ دہی اورفراڈ کے ذریعے تین لاکھ 30ہزار روپے ہتھیا لئے جس پر پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مدعی کی رپورٹ پر محمد سرو ر وغیرہ2ملزمان کو گرفتارکرکے 6ملزما ن کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 419/420درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں