ساہیوال کےترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جائیں: کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو بہتر مشینری سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور مانیٹرنگ کو سخت کیا جائے۔تمام ڈپٹی کمشنرز سکیموں کا ہفتہ وار جائزہ لیں تا کہ پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔انہو ںنے یہ ہدایات اپنے دفتر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی جس میں تما م متعلقہ محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کا انفرادی جائزہ لیا گیا اور در پیش رکاوٹو ںکوحل کرنے کیلئے کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔انہوں نے ساہیوال شہر میں قائداعظم سٹیڈیم پر کام کی رفتار تیز کرنے اور باقی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تا کہ نوجوانوں کو جلد کھیل کی سہولیات دستیاب ہو سکیں۔کمشنر علی بہادر قاضی نے محکمہ ایجوکیشن کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں کی تمام سکیمیں جن کیلئے فنڈز نہیں مل سکے ان کی لسٹ کمشنر آفس کو دی جائے تا کہ فنڈز جاری کرائے جا سکیں۔انہو ںنے سکولوں میں کمپیوٹر لیب بنانے کے منصوبے کو سراہا اور ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ ان لیبز کی تعمیر میںمعیار کو خصوصی طور پر یقینی بنایا جائے تا کہ طلبا و طالبات زیادہ عرصے تک کمپیوٹرز سے مستفید ہوسکیں۔رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ پر کام بند ہونے کی شکایت پر کمشنر نے محکمہ صحت کو مزید فنڈز کا کیس فوری بھجوانے کی ہدایت کی تا کہ فنڈز کااجراء کروایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں