ساہیوال( ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ٹیچرز کی سینکڑوں اسامیاں پر کرنے کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ نئے ایجوکیٹرز کی بھرتی کی ذمہ داری نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو دی گئی ہے۔ اس ضمن میں مشتہر اسامیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
مردوں کے لیے عمر کی بالائی حد35،خواتین کے لیے 38 سال جبکہ معذور افراد کے لیے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔اس بار امیدوارآن لائن ہی اپلائی کر سکے گا ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔نویں، چودھویں اور سولھویں سکیل کے لیے ساہیوال میں خواتین کی 268 جبکہ مردوں کی 394 اسامیاں پر کی جائیں گی.
ایجوکیٹر ریکروٹمنٹ پالیسی ڈاؤن لوڈ کر نے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں.
Punjab-Educator-Teachers-Jobs-Policy-2017-18-Eligibility-Criteria