ساہیوال: بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)بچوں کو اغواء کر کے بھیک منگوا نے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔پو لیس فرید ٹاؤن نے بچوں کو بھکاری بنا کر بھیک منگوا نے والے ایک بردہ فروش قیصر عباس کو گرفتار کرلیا ملزم پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کا رہنے والا ہے قیصر عباس کا گروہ بچوں کو اغواء کر کے بھیک منگوا نے کا دھندہ کافی عرصہ سے کر رہا تھا کہ چک 6/97آر میں ایک بچے کو بھیک کے لئے بٹھا یا اور خود نگرانی کر نے لگا جس پر دیہاتیوں نے پو لیس کو اطلاع دے دی اور پو لیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں