ساہیوال: بوہڑ والا چوک میں قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا کا احتجاج

ساہیوال(بیورورپورٹ)دیپالپور بازار میں مقتول کے لواحقین کا ٹائر جلاکر احتجاج ‘قتل کے ملزمان کو گرفتارکرنے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بوہڑ والا چوک میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر طارق وغیرہ نے فائرنگ کرکے ندیم کو قتل اور راہگیر سمیت 2۔افراد کوزخمی کرکے فرار ہو گئے تھے ۔ ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ ہو گئیں لیکن اس کے باوجود ملزمان ابھی تک مفرور ہیں ۔ مقتول کے لواحقین نے دیپالپور بازار میں ٹائر جلاکر شدید احتجاج کیا اور پولیس افسران سے ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ احتجاج کے بعد پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں