تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے میں مبینہ غلط بیانی کرنے پر داور کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی بے حرمتی کے معاملے پر پی ٹی آئی سربراہ ایکشن میں آگئے ،ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے اپنی جماعت کے رکن قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور پر ملزمان کی سرپرستی کے الزام میں صداقت نظر نہیں آتی،پارٹی ایم این اے داور کنڈی نے لڑکی کے واقعے میں غلط بیانی سے کام لیا ۔
Load/Hide Comments