اسحٰق ڈار کے اثاثے منجمد، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد: نیب نے وزارت داخلہ سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے جس کے لیے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، نیب کے مطابق اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر کی گئی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست میں احتساب عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی موجود ہیں جس پر اگلے 72 گھنٹوں کے دوران فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلسل چوتھی سماعت میں عدم پیشی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے نیب کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں