ساہیوال: غیرقانونی پٹرول بیچنے پر دکانداروں کے خلاف مقدمات

ساہیوال(بیورورپورٹ)غیر قانونی پٹرول وڈیزل بیچنے پر دوکاندارکیخلاف مقدمہ درج۔ضلعی افسر سول ڈیفنس وقار اکبر چودھری کو اطلاع ملی کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر کھلے ڈیزل وپٹرول کی فروخت ہورہی ہے جس پر انہوں نے ٹیم کے ہمراہ گاؤں 72/5ایل میں چھاپہ ماراجہاں دوکاندار محمد شاہد بغیر لائسنس اورغیر قانونی طریقے سے پٹرول ڈیزل بیچ رہا تھا جوسول ڈیفنس ٹیم کو آتادیکھ کر فرارہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں