ساہیوال:‌دوست کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساتھی کی جگہ امتحان دینے والا گرفتار۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ امتحان (سپلیمنٹری)2017گورنمنٹ کالج آف کامرس میں امیدوارمحمد یوسف کی شفقت نامی لڑکا امتحانی پرچہ حل کررہاتھاجسے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس نے ملزم شفقت کو گرفتارکرکے سپرنٹنڈنٹ محمد رفیق کی مدعیت میں یونیورسٹی میل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں