ساہیوال سمیت پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال

ساہیوال(بیورورپورٹ)پورے پنجاب کی طرح ضلع ساہیوال میں سرکاری ملازمین کی طرف سے قلم چھوڑ ہڑتا ل کی گئی،ملازمین کا اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا-ان خیالات کا اظہار صدر اپیکا ساہیوال خالد محمود انصاری نے احتجاجی تحریک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر ڈویژنل چیئر مین خالق محمود اعوان،جنرل سیکرٹری محمد صفدر،سینئر نائب صدر ابرار حسین بھٹی،پریس سیکرٹری ظہور احمد،تنویر حسین آفس سیکرٹری کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے -انہو ں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جن میں کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر،ہاؤس رینٹ نئے سکیل کے ساتھ،سیکرٹریٹ کی طرح تمام ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس اور ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس یکمشت دیں ہیں -انہو ں نے مزید کہا کہ صوبائی صدر اپیکا ظفر علی خان کی ہدایت پر پورے پنجاب میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اور اپیکا پنجاب نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے 15نومبر کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں