چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ایمرجنسی پلان تیار کر لیا گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ریسکیو1122ساہیوال کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہے گا۔تمام اہم امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی حفاظت کے لیے ایمرجنسی پلان تیار کرلیاگیا ہے -تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ کی صورت میں بروقت لوگو ں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خالد عبداللہ نے اپنے دفتر میں ریسکیو عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہی -انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز اور دیگر اداروں کی کوششوں سے ملک کے اندر موجود افراتفری اور بد امنی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔خالد عبداللہ نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ہمیں اپنے فرائض کو پوری دلجمی اور جذبہ حُب الوطنی کے ساتھ سرانجام دینے ہیں۔ انہوں نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تمام ریسکیورزکو اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر دینے کے احکامات بھی صادر فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں