ساہیوال: کم سن ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کم عمر سواروں کو گاڑیاں کرایہ پر دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوں گی۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم اور ڈی پی اوڈاکٹر عاطف اکرام کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کی نگرانی میں ضلع بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا جس پر ٹریفک پولیس نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے پہلے روز درجنوں کم عمر ڈرائیور کو وارننگ دی گئی اور اب جو بھی کم عمر ڈرائیور خواہ موٹر سائیکل سوار ہو یا پھر کوئی بھی بڑی گاڑی چلاتا ہوا پایا گیا تو اس کی گاڑی قبضہ میں لے لی جائے گی اور پھر ان کے والدین سے شورٹی بانڈ لے کر واپس کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیورز ایک تو ڈرائیونگ کی سوج بوجھ نہیں رکھتے اور دوسرا قانونی حق بھی انہیں حاصل نہیں جو کہ شاہرات پر حادثات کی بڑی وجہ بنتے ہیں جس سے قیمتی جانی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے والدین اور ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو کوئی بھی وہیکل ڈرائیو کرنے کی اجازت نہ دیں نہیں تو قانونی کارروائی کی صورت میں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اس موقع پر انہوں نے رینٹ اے کار و موٹر سائیکل کو بھی وارننگ دی کہ اگر کسی کم عمر ڈرائیور کے پاس کرایہ کی گاڑی پائی گئی تو رینٹ اے کار و موٹر سائیکل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں