ساہیوال(دلاور سلطان سے)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 222محمد ارشد ملک ایڈووکیٹ نے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ممبرصوبائی اسمبلی محمدارشد ملک نے اپنے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بارے دریافت کیااوران کی جلدصحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی۔محمد ارشد ملک نے میاں نواز شریف کو بتایا کہ ضلع ساہیوال بالخصوص حلقہ پی پی 221مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بن چکا ہے جہاں کی عوام کی ہمدردیاں اورمحبت آپ کے ساتھ ہے جس کا ثبوت وہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ نواز کو ووٹوں کے ذریعے کامیاب کراکردیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں کی ڈھیروں دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اورمیں آج ان کی ترجمانی کیلئے حاضر ہواہوں۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے محمد ارشد ملک کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں حلقہ کے عوام کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرنے کی ہدایت کی۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments