کمشنر ساہیوال کا لینڈ ریکارڈ سنٹر کا ہنگامی دورہ

ساہیوال(دلاور سلطان سے)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا اچانک اراضی سنٹر کا دورہ،عوامی شکایات پر ٹوکن کا اجرا ء 2بجے تک جاری رکھنے کی ہدایت،سائلین کے بیٹھنے کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق کمشنر علی بہادر قاضی نے ساہیوال میں اراضی سنٹر کا اچانک دورہ کیا جس دوران انہوں نے سنٹر میں عوام کی دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا -انہوں نے عوامی شکایات پر انچارج سنٹر کو ہدایت کی کہ ٹوکن کا اجراء 2بجے تک جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے -انہوں نے عوام کے بیٹھنے کے لئے مزید بینچ لگانے اور عمارت کی تزئین و آرائش کی بھی ہدایت کی -انہوں نے کہا کہ ان کمپیوٹرائزڈ عوامی سنٹرز کے قیام کا مقصد عوام کی ملکیتی جائیدادوں کو فراڈ سے بچانا اور انہیں تیز رفتار سروس فراہم کرنا ہے -انہوں نے سنٹر میں عوام کے لئے نصب لا ئن مینجمنٹ سسٹم خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس خرابی کو جلد از جلد دور کیاجائے -دورے کے دوران اے سی ریونیو اشفاق الرحمن اور اے سی ساہیوال کنول نظام بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھیں -سنٹر کے انچار ج بابر حسین نے کمشنر علی بہادر قاضی کو بتایا کہ عملے کی شدید کمی کی بدولت عوام کو سروسز کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے جس کے لئے نئے عملے کی اشد ضرورت ہے -دورے کے دوران کمشنر نے عوام سے سروسز کے معیار کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں