ساہیوال (بیورورپورٹ) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے میئر اسد علی خاں بلوچ نے کہاہے کہ ریٹائر منٹ ‘ملازمین کی ملازمت کا حصہ ہے ایمانداری کے ساتھ اور ادارہ کے مفاد میں کام کر نے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر شاندار انداز سے رخصت کرنا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ باؤ عبدالحمید نے دوران ملازمت نیک نیتی کے ساتھ بلدیہ کے مفاد اور شہر کی بہتری کیلئے کام کیایہی وجہ ہے کہ آج انہیں ریٹائرمنٹ پر زبردست خراج تحسین پیش کیاجارہاہے۔ وہ یہاں کارپوریشن میں میونسپل یونین کی طرف سے بائو عبدالحمید کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر چوہدری ساجد نعیم ہیپی‘ میونسپل افسران اور یونین کونسلز کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ باؤعبدالحمید نے شہر کے معاملات دلچسپی لیتے ہوئے قانونی تقاضوںکو مد نظر رکھ کر شہریوں کے مسائل حل کئے۔ دوران سروس کارپوریشن کے مفادمیںکام کیا انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔انہوں نے ملازمین پر زوردیا کہ وہ ایمانداری کیساتھ کام کریں اور کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ادارے اوران کی سبکی ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باؤ حمید نے یونین کے عہدیداران اور ملازمین کا شکریہ اداکیا کہ دوران ملازمت کسی کی د ل آزاری ہوئی ہوتو وہ معافی کے طلب گار ہیں۔ تقریب سے ڈپٹی میئرچوہدری ساجد نعیم ہیپی‘ میاںنوید مشتاق فرشتہ ‘ چوہدری طاہر حبیب ‘خالد ضیاء اور عامر شیرازی نے بھی خطاب کیا۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments