مخالفین کو بھنسانے کے لیے بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

ساہیوال (بیورورپورٹ)اپنے مخالفین کو پھنسوانے کیلئے باپ کو قتل کرنے والا بدبخت بیٹا نکلا‘ملزم گرفتار‘اعتراف جرم۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 59/GDکے رہائشی غلام عباس نے اپنے مخالفین کوپھنسانے کے لئے 12مارچ 2017کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے باپ ہیتم علی کو ہسپتال لے آیا اور اس دوران ہیتم علی کی اپنے بیٹے عباس کے ساتھ زخمی کرنے اور بدسلوکی پر رلخ کلامی ہوئی، جس پر عباس وغیرہ اسے ہسپتال سے لے گئے اور اسے قتل کرکے دوبارہ ہسپتال لے آئے اور اپنے مخالفین ظفر اقبال وغیرہ 12 کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ سب انسپکٹر بھروانہ کی تفتیش میں ملزمان بیگناہ نکلے بعدازاں سب انسپکٹر رانا انور نے نے شک ہونے پر بیٹے سےپوچھ گچھ کی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا. پولیس نےملزمان کو بیگناہ قراردیکر عباس کو گرفتارکرلیا۔مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں عباس وغیرہ کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں