ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘اے ٹی ایم کارڈ‘موبائل فون اور گھریلو سامان وغیرہ لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات گول چکر کے قریب ہوئی یہاں محمدعدنان شریف شام کے وقت موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں حمزہ وغیرہ 2ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی‘اے ٹی ایم کارڈ وموبائل فون کل مالیتی 1لاکھ 70ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔چوری کی و ارداتوں محلہ فرید گنج میں نامعلوم ملزمان نے مقصود احمد کے گھر سے نقدی و موبائل فون مالیتی 27ہزار روپے‘ بیری والا چوک میں 2نامعلوم ملزمان نے تہمینہ نیاز پر س جس میں نقدی و اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ مالیتی 8ہزار روپے اور موضع جیون شاہ میں نذرشاہ وغیرہ 8ملزمان نے ثریا بیگم کے گھر سے نقدی‘گھریلو سامان وغیرہ چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments