ساہیوال: موسم سرما کی پہلی بارش، سموگ اور دھند کا خاتمہ

ساہیوال(دلاور سلطان سے)شہر اور گرد نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سموگ کے ساتھ دھند کا خاتمہ ہوگیا سردی کی شدت میں اضافہ تفصیلات کے مطابق ساہیوال اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے آسمان پر سموگ اور دھند کے سائے ختم ہو گئے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہروں پر خوشی چھا گئی گرد و غبار دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی تھی جبکہ سموگ کے باعث شہری گلے اور آنکھ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے تھے موسم سرما کی پہلی بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ہے شہریوں نے گرم ملبوسات خریدنے کے لئے لنڈے اور بازاروں کا رخ کر لیا ہے جبکہ سردی سے بچنے کے لئے خشک میوہ جات کی خریداری میں اضافہ بھی بڑھ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں