اسلام آباد: نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ اداروں کا یہ کہنا کہ کوئی جلدی نہیں ظاہر کرتا ہے کہ سب جلد بازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں۔اپنےایک بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیےعدل کے نئے پیمانے بنائے گئے۔ عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کیس قانونی پیچیدگیوں کے حوالےسے اقامہ مذاق سے زیادہ سنجیدہ ہے،قوم اب اس کیس میں فیصلے کی منتظر ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments