حکومت دیہی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں: ندیم کامران

ساہیوال( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دیہی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور دیہات میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جامع پروگرام شروع کر رہی ہے جس پر 19ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی اور اسے فروری کے آخر تک مکمل کر لیا جائیگا۔پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں 25،25لاکھ روپے سے کونسلرز کی تجویز کردہ سولنگ‘نکاسی آب‘نالیوں کی صفائی اور مرمت اور بجلی کے پول کی تنصیب کی سکیمیں مکمل کی جائیں گی جبکہ 10دسمبر تک 2،2لاکھ روپے سے تمام دیہات کی صفائی کروائی جائیگی۔انہوں نے یہ بات جناح ہال میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج اور خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جس میں یونین کونسلز کے چیئر مینز اور کونسلر ز نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبران اسمبلی چوہدری محمد اشرف‘چوہدری منیر ازہر‘چوہدری محمد طفیل جٹ اور ارشد ملک ‘ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی اور میئر ساہیوال اسد علی خان بلوچ اور ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب حکومت دیہات کو ایک جامع ترقیاتی پیکیج دے رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں