شہری سموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں: کنول نظام بھٹو

ساہیوال( بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محترمہ کنول نظام بھٹو نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سموگ کے نقصانات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنا ئیں اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں ۔سموگ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے آگاہی مہم مزید تیز کردی گئی ہے ۔ اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوںنے کہاکہ امسال بھی سموگ سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومت پنجاب نے سموگ کے خاتمہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے ۔ فصلوںاور کو ڑے کرکٹ کو آگ لگانے ‘ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ‘بھٹو ں کا دھواں ‘فیکٹریوں اور ملوں کیخلاف سختی سے کارروائی جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ فضائی آلودگی کا موجب بننے والے صنعتی یونٹس اور رات کو غیرمعیاری ایند ھن استعمال کرنے والوں کیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے تاکہ انہیں کاربن کے اخراج سے باز رکھاجائے۔انہوںنے کہاکہ سموگ سے بچنے کیلئے تشہیری مہم بھی جاری ہے جس میں پملفٹ اور دیگر ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے نزدیک انسانی زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اس لئے شہریوں کو چاہئے کہ تمام صنعتی یونٹس اورماحول آلودہ کرنے والے کارخانوں میں دھواں نہ ہونے دیںاور پی ایچ اے عملہ بھی درختوںکے سوکھے پتوںکو آگ لگانے سے گریز کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں