انٹرڈسٹرکٹ سکولز ہا کی ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کی جیت

ساہیوال( بیورورپورٹ) انٹرڈسٹرکٹ سیکنڈری سکولز ساہیوال بورڈ میں گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کی ہاکی ٹیم کااعزاز‘ ڈویژن میں جیت کر اپنااعزاز برقراررکھا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرڈسٹرکٹ سیکنڈری ساہیوال بورڈ میں ہاکی کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول نے اپنے اعزاز کا چھٹی مرتبہ دفاع کرتے ہوئے فائنل میچ ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کی ٹیم نے چیچہ وطنی کے سکول ٹیم کوایک مقابلہ میں تین گول سے شکست دی۔ میچ میں حمادطالب سنے دو اور تنزیل نے ایک گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا جبکہ دیگر دیگرکھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔مجاہدہاکی کلب کے عہدیداران محمدہارون بٹ ‘ محمدعثمان ‘ راؤخالد ‘ محمدصدیق ‘ منشاء سینئر ودیگر نے سکول پرنسپل محمدعالم جعفری ‘ڈپٹی ہیڈماسٹر رانانویدعظمت اورٹیم مینجر شیخ وحید احمد وکھلاڑیوں کو مبارک بادی اورکہا مذکورہ اساتذہ کرام کی سرپرستی میں ٹیم کی کارکردگی شانداررہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں