تعلیمی بورڈ، بیڈ منٹن چیمپئین شپ میں ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی فتح

چیچہ وطنی: ڈی پی ایس چیچہ وطنی تعلیمی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام ہونے والے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک بارپھر بیڈ منٹن چیمپئین کا اعزازاپنے نام کر لیا. تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول چیچہ وطنی کے طلبا کی ٹیم نے ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ بیڈ منٹن کے سنگل اور ڈبل فائنل میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے بیڈ منٹن چیپئین کا اعزاز گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی اپنے نام کر لیا. ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی مسلسل کامیابی پر پرنسپل بریگیڈیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی اور وائس پرنسپل مدثر رضوان نے طلبا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی کار کردگی متوازن تعلیمی ماحول کی عکاس ہے. اس موقع پر انوار الحسن کرمانی نے بتایا کہ ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے طلبا نے مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. طلحہ قادر اور منیب انگریزی تقریری مقابلوں میں صوبائی سطح پر اول اور دوم پوزیشن حاصل کر کے ڈی پی ایس کا نام روشن کر چکے ہیں. انھوں نے ٹیم کوچ شیخ طاہر کا بھی شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں