ایران، عراق میں زلزلہ، 67 ہلاکتیں

ایران، عراق سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایران اور عراق میں 67 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔میڈیار پورٹس کے مطابق ایران میں اب تک 61 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ عراق کردستان ریجن میں 6 جان کی بازی ہار گئے۔
عراق، ایران سرحد پر 7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے اسرائیل، ترکی، کویت، بحرین، اردن، لبنان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کئے گئے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات کرمان شاہ صوبے میں ہوئیں جہاں 300 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں، عراق کے کرد علاقے میں 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہیں۔ایران کے کئی سرحدی دیہات میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا، جس سے بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثرہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں