لاہور :محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں قائم آلودہ دھند ختم ہونے ہوجانے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور کل بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر سے بدھ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث چھائی ہوئی اسموگ اور دھند بتدریج ختم ہو جائے گی ۔
Load/Hide Comments