ساہیوال: شہر بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘رپیٹر گن اور موٹرسائیکل لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات گول چکر کے قریب ہوئی یہاں طارق بن زیاد کالونی کارہائشی مسعود الحسن اپنی موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھاکہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموبائل فون مالیتی46ہزارروپے چھین کرفرارہوگیا۔ چوری کی وارداتو ں 85/6-R میں محمد بوٹا وغیرہ 3ملزمان نے فیاض ربانی کا موبائل فون مالیتی13ہزارروپے ‘84/5-Lمیں نامعلوم ملزمان نے اکبر علی سکیورٹی گارڈ کی رپیٹر گن 12بور اور ہڑپہ میں محمد اکبر نے محمدشفیق کی موٹرسائیکل نمبری363/SLMمالیتی 45ہزارروپے مسجد کے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں