میاں نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت ہیں:سید عمران احمدشاہ

ساہیوال ( بیورورپورٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نجکاری پیر سید عمران احمدشاہ نے کہاہے میاں نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے کامیابی کے ساتھ اپنے دو ر اقتدار کے چار سال مکمل کئے ہیں ۔ حکومت پانچ سال مکمل کرکے آئندہ انتخابات کروائے گی اورانتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔ ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ کرپشن کے نعرے لگانے والے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ ملک کو اندھیروں میںدھکیلنے کے ذمہ دار یہی حکمران تھے جن کی ذاتی لالچ اور کرپشن سے ملک میں اندھیروں کا راج رہا۔ میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی اورمخالفین عبرت کانشان بنیںگے اور مسلم لیگ ن دوبارہ کامیاب ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے اندھیرے ختم کئے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کیں۔ حکومت عوام کے حقوق کی ترجمانی کے لئے اپنا کردار اداکرتی رہے گی اور عوام کو خوشحال کرنا ہی حکومت کامشن ہے۔انہوںنے کہاکہ دھرنا سیاست کرنے والے بھی یہ یادرکھیں کہ انہوںنے دھرنے دیکر ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ الٹا ملکی معیشت کو نقصان پہنچایاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں