ساہیوال: فصل کی رکھوالی کے لیے بیٹھا نوجوان قتل

ساہیوال ( بیورورپورٹ)فصل کی رکھوالی کے لئے بیٹھے نوجوان کو 7ملزمان نے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع احمد بھگیلہ کے رہائشی توریج کا بھانجا سعیدا حمد فصل مکئی کی رکھوالی کے لئے کھیتوں میں سویاہواتھا کہ صبح اس کی نعش کھیتوں میں پائی گئی ۔ جسے ملزمان نے قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی قتل کی وجہ خاندانی دشمنی بتائی گئی ہے۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے توریج کی رپورٹ پر بہاول شیرو غیرہ 7ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں