مزدور پلی چوک فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر گیا

ساہیوال(ملک دلاور سلطان سے)انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی سے کیپٹن عثمان شہید چوک فلتھ ڈپو بن گیا،آبشار مچھروں کی آماجگاہ بن گئی.نشئیوں نے پیشاب کرنا معمول بنالیا۔انتظامیہ نے مشہور چوک مزدورپلی کو کیپٹن عثمان علی شہید کے نام سے منسوب کیا اوروہاں پر موجود آبشارمیں ان کی تصاویر اوربورڈ بھی آویزاں کئے۔بلدیاتی نظام کے فعال ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کی مبینہ غفلت اوربے حسی کے باعث آبشار کو بے یارومددگارچھوڑدیاگیا جہاں اب لوگوں نے کوڑاکرکٹ پھینکناشروع کررکھا ہے جسے ایم سی انتظامیہ نے باقاعدہ فلتھ ڈپو کی شکل دیکر وہاں کوڑاکرکٹ جمع کرنا شروع کررکھا ہے جبکہ نشئیوں نے وہاں ڈیرے ڈالتے ہوئے آبشارہ کو اپنی آماجگاہ بنالیااور وہاں پیشاب کرنا معمول بنارکھا ہے جس سے علاقہ میں تعفن پھیلاہوا ہے اورشہید کی بے حرمتی ہورہی ہے۔مقامی رہائشیوں کا کہناہے کہ کیپٹن عثمان علی نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کردی جبکہ مقامی انتظامیہ انتہائی غفلت اورلاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے اورکیپٹن عثمان علی شہید کے نام سے منسوب چوک اورآبشارہ کی مناسب دیکھ بھال میں مکمل ناکام نظرآرہی ہے۔عوامی،سماجی ومذہبی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی اورمیئر میونسپل کارپوریشن سرداراسد علی خان بلوچ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں