مذہبی تنظیموں کے 26 رکن نظر بند، جہاز گراؤنڈ سے امام مسجد گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ) ختم نبوت کے حوالہ سے احتجاج کرنے والے مذہبی تنظیم کے 26 کارکنان کونظربندکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ویوہوٹل کے قریب تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ کے درجنوں کارکنان نے ختم نبوت کے حوالہ سے روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج کیا اورپولیس نے 26کارکنان کوگرفتارکرلیاتھا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے حکم پر مذ کورہ گرفتار کارکنان سخی محمد‘ نوید اور محمد طاہر وغیرہ کو سنٹرل جیل ساہیوال میں ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیاگیاہے۔جامع مسجد غوثیہ جہاز گراؤنڈ کے امام نوید النبی کو بھی گزشتہ روز مبینہ طور پر جی ٹی روڈ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں