فرید ٹاؤن ساہیوال میں گٹروں‌کا پانی سڑکوں پر،شہری مشکلات میں

ساہیوال(نمائندہ خصوصی)فرید ٹاؤن ساہیوال کا سیوریج نظام درہم برہم .فرید ٹاؤن کے ایل اور ایم بلاک میں گٹر ابلنے لگے.گنداپانی سڑکوں پر جمع ہو گیا.گندے پانی سے مچھروں کی افزائش، علاقہ میں بیماریاں پھوٹنے لگیں. شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فرید ٹاؤن کے ایل اور ایم بلاک کی گلیوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے گٹروں کا گندا پانی گلیوں میں کھڑا ہے. گندے پانی سے بدبو اور تعفن اٹھ رہاہے اورمچھروں کی نہ صرف افزائش ہورہی ہے بلکہ یہاں کے مکین مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں اور موذی بیماریاں پھوٹنے کاخدشہ ہے ۔لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بدبو اور تعفن اٹھنے سے گھروں میں اٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہوگیاہے ۔ یہاں کے مکینوں نے بتایاہے کہ متعدد بار ٹی ایم اے حکام کو توجہ دلائی گئی ہے لیکن کسی افسر نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈی سی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں