قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ منظور نہیں: نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نےقبل از وقت انتخابات کا مطالبہ خارج از امکان قرار دے دیا ۔نواز شریف نےجاتی امراء میں شہبازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات خارج از امکان ہیں۔انہوں نے ن لیگ کے رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ تمام سیاسی حریفوں سے رابطے مزید تیز کیے جائیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کو خارج از امکان قرار دے دیاجبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کا جمہوریت کے استحکام کے لیے مثبت کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنے صوبے میں کچھ نہیں کرسکے اب قبل از وقت انتخابات کا سوشہ چھوڑ رہے ہیں، پاکستان کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دشنام طرازیاں کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبے میں سب کے سامنے ہےاور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں