رشوت لینے کے الزام میں پٹواری کے خلاف مقدمہ درج

ساہیوال ( بیورورپورٹ)6کنال اراضی کے انتقال کیلئے 81ہزار روپے رشوت لینے والے پٹواری کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 119/7- DR کے رہائشی ریٹائرڈ صوبیدار شہامند نے 6کنال اراضی کے انتقال کیلئے پٹوار ی اشفاق سے رابطہ کیا تو مذکورہ پٹواری نے 81ہزار روپے بطور رشوت وصول کی اور انتقال نہ کیا ۔ شہامند کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف سندھو نے انکوائری کی اور رشوت ثابت ہونے پر تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے مذکورہ پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں