قتل یا ہارٹ اٹیک: عدالت نے مرنے والی عورت کی قبر کشائی کا حکم دے دیا

ساہیوال ( بیورورپورٹ) کمیٹی کی رقم کی خاطر خاوند نے بیوی کا قتل کردیا ‘مقتولہ کی ماں کی رٹ پر خاتون سول جج نے قبر کشائی کا حکم دے دیا ‘قبرکشائی آج ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق شاکر کالونی چیچہ وطنی کی رہائشی رمضانہ بی بی نے رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹی آسیہ بی بی کو اس کے خاوند شہزاد نے کمیٹی کی رقم 90ہزار روپے کیلئے قتل کرکے دفنا دیا جبکہ خاوند شہزاد کے مطابق آسیہ ہارٹ اٹیک ہونے سے فوت ہوئی ۔سول جج میڈم عظمیٰ نے سماعت کے بعد ایم ایس ڈی ایچ کیو ‘متعلقہ پولیس اور ٹی ایم اے کو قبرکشائی ‘سکیورٹی اورتمام انتظامات کرکے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں