ساہیوال ( بیورورپورٹ)جی ٹی روڈ بلاک کرنے والے مذہبی تنظیم کے 25کے قریب کارکنان گرفتار ‘پولیس کا رروائی میں مصروف ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اﷲ کے درجنوں کارکنان نے ختم نبوت کے حوالہ سے حلف نامہ کی تبدیلی کے سلسلہ میں رانا ثناء اﷲ وغیرہ کو برطرف کرنے اور ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے خلاف ویو ہوٹل کے قریب جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔روڈ بلاک ہونے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر روڈ بلاک کرنے والوں سے مذاکرات کئے لیکن کارکنان روڈ کھولنے پر راضی نہ ہوئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سخی محمد ‘ نوید اور محمد طاہر وغیرہ 25کے قریب کارکنان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی کارروائی میں مصروف ہے ۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments