ظفر حجازی کا ٹرائل شروع کرنے کا عدالتی حکم

اسلام آباد: چوہدری شوگر ملز میں ریکارڈ ٹمپرنگ کے معاملہ پر اسلام آباد کی اسپیشل جج ارم نیازی نے ظفر حجازی کی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ملزم کے خلاف ٹرائل شروع کرنے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ میں ردبدل کے حوالے سے کیس میں پیش رفت کرنے کے کافی ثبوت ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو 29 نومبر تک شہادتیں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اس سے قبل ظفر حجازی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا درخواست خارج کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں