ساہیوال:میونسپل کارپوریشن نے دو غیر قانونی کالونیاں مسمار کر دیں

ساہیوال(بیورورپورٹ)میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جار ی‘ 2کالونیوں کا دفتر اور سیوریج مسمار کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی میئر اسد خاں بلوچ کی ہدایت پر کارپوریشن افسران رانا نوید اور خالد ضیاء نے82/6-R میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم خواجہ غریب نواز کا دفتر مسمار اور جھال روڈ پر شریف بلاک میں سیوریج پائپ اکھاڑ اور دیوار گرادی۔ شریف بلاک میں دفتر موجود نہ تھا۔ مذکورہ افسران نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کالونیوں کے مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ فوری طورپر اپنی کالونیوں کے معاملات کو قانونی بنانے کے لئے کارپوریشن کی فیسیں جمع کرائیں بصورت دیگر ان کی کالونیوں مسمار کردی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں